ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ہائی وے کی تشہیری تقریب ممبئی میں ہوئی۔ فلم کے ہیرو رندیپ ہودا کا کہنا ہے انہوں نے اداکارہ کو شوٹنگ کے دوران گھڑ سواری بھی سکھائی۔
رومانوی فلم ہائی وے کے ہیرو رندیپ اور ہیروئن عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ عالیہ بھٹ کا کہنا تھا فلم کی کہانی میں زندگی میں آنے والے نشیب و فراز بیان کیے گئے ہیں۔
ہائی وے کی شوٹنگ بھارت کے شمال مشرق میں واقع چھ ریاستوں میں کی گئی۔ اے آر رحمن نے فلم کی موسیقی دی ہے۔ انہوں نے فلم کے لیے ارشاد کامل کا تحریر کردہ ایک پنجابی گانا بھی گایا۔
ہدایتکار امتیاز علی کی اس فلم کی نمائش جرمن میں جاری برلن فیسٹیول میں بھی کی جائے گی۔