ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی حملوں کے مجرم یعقوب میمن کی پھانسی پر ججز میں اختلاف کے بعد ان کی پھانسی کو روکنے کی درخواست کو لارجر بنچ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یعقوب میمن کو 1993 ء کے ممبئی حملوں کے الزام میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی جسے اپیل کے بعد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ دونوں نے بحال رکھا۔
یعقوب میمن کو تیس جولائی کو پھانسی دی جانی تھی لیکن ججز میں اختلافات کی وجہ سے ان کی درخواست کو سپریم کورٹ لارجر بینچ مین بھیج دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایک تین رکنی بنچ کا قیام کریں گے جو اب یعقوب میمن کے ڈیتھ وارنٹ پر فیصلہ کریں گے۔