نئی دہلی (جیوڈیسک) ہندوستان نے جمعے کے روز پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور ممبئی حملہ کیس کی سماعت ملتوی ہونے پر احتجاج کیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے بھی دفتر خارجہ کا دورہ کیا جسکے دوران انہوں نے سماعت ملتوی ہونے پر اسی طرح کا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
رپورٹ میں ‘قابل اعتماد ذرائع’ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہندوستانی حکام نے پاکستانی ہم منصبوں سے اس حوالے سے تازہ ترین معلومات طلب کیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے سات مرتبہ اس سماعت کو ملتوی کروایا جبکہ یہ بھی الزام لگایا گیا کہ مضبوط استغاثہ نہ ہونے کے باعث متعدد مرتبہ کیس کی سماعت ملتوی ہو چکی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ لشکر طیبہ کے آپریشنز کمانڈرز کی رحمان لکھوی، عبدلواجد، مظہر اقبال، حماد امین صادق، شاہد جمیل ریاض، جمیل احمد اور انجم پر الزام وہ ممبئی حملے کی منصوبہ بندی، فنڈنگ اور اسے انجام دینے میں ملوث ہیں۔
تاہم سماعت سے وابسطہ قریبی ذرائع نے بتایا کہ تین مارچ کو ضلعی عدالت پر ہونے والے حملے کے بعد سے سماعت کی رفتار سیکورٹی خدشات کے باعث سست پڑگئی ہے