ممبئی حملہ کیس میں جرح کے لیے جوڈیشل کمیشن کی روانگی کا شیڈول جاری کر دیا گیا،جوڈیشل کمیشن کو تین ستمبر سے سات ستمبر تک بھارت آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے ممبئی حملہ کیس کی سماعت کی۔
ایف آئی اے کے سینئر پراسیکیوٹر چودھری اظہر نے جوڈیشل کمیشن کی روانگی پر بھارت سے موصول ہونے والا شیڈول عدالت میں پیش کیا جو پندرہ دنوں پر مشتمل ہے۔ شیڈول کے مطابق جوڈیشل کمیشن کو تین ستمبر سے سات ستمبر تک بھارت آنے کی دعوت دی گئی ہے۔
پندرہ روز کے اندر جوڈیشل کمیشن گواہوں پر جرح مکمل کر کے واپس آئے گا۔بھارت نے ڈپٹی چیف میٹرو پولیٹن مجسڑیٹ ممبئی پی وائے لڈیکا کو گواہوں پر جرح کے لیے مقرر کیا ہے۔