راولپنڈی (جیوڈیسک) ممبئی حملہ کیس جوڈیشل کمیشن کی بھارت روانگی کا شیڈول خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ممبئی حملہ کیس میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے شیڈول انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔
جوڈیشل کمیشن 21 ستمبر کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جائے گا اور 24 ستمبر سے بھارت میں کام کا آغاز کرے گا۔ جوڈیشل کمیشن بھارت میں چار گواہوں کے بیانات لے کر جرح کرے گا۔