نئی دہلی (جیوڈیسک) ممبئی حملہ کیس میں پاکستان کے جوڈیشل کمیشن کے دورہ بھارت کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ آٹھ رکنی کمیشن 21 ستمبر کو بھارت جائے گا ذرائع کے مطابق کمیشن نے 11 ستمبر کو بھارت جانا تھا مگر بھارت میں سالانہ تعطیلات کے باعث دورہ موخر کیا گیا۔
بھارت کی جانب سے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق 21 ستمبر کو پاکستان سے 8 رکنی وفد واہگہ کے راستے روانہ ہوگا، جوڈیشل کمیشن کے ارکان ممبئی حملہ کیس کے گواہان پر جرح کریں گے اور بیانات قلمبند کریں گے۔