نئی دہلی (جیوڈیسک) ممبئی حملوں کے لئے سرمایہ فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار یعقوب میمن کوپھانسی دے دی گئی۔
بھارتی سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بدھ کو رات دیر تک کیس کی سماعت کی جس میں ممبئی حملوں کے الزام میں گرفتار یعقوب میمن کے وکلا کی جانب سے عدالت سے اپیل کی گئی کہ ان کے موکل کی پھانسی 14 روز کے لئے موخر کی جائے جس پر عدالت کے 3 رکنی بنچ نے ان کی آخری اپیل مسترد کرتے ہوئے پھانسی کی سزا بر قرار رکھی اور کچھ ہی دیر بعد یعقوب میمن کو ناگپور جیل میں پھانسی دے دی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یعقوب میمن نے بھارتی صدر سے بھی رحم کی اپیل کی تھی جس کو مسترد کردیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یعقوب میمن پر 1993 میں ممبئی بم دھماکوں کے لئےسرمایہ فراہم کرنے کا الزام تھا جس میں 257 افراد ہلاک ہوئے تھے۔