ممبئی حملہ کیس، ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری

Zaki ur Rehman

Zaki ur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، جاری کردہ فیصلہ پانچ صفحات پر مشتمل ہے۔

ممبئی حملہ کیس میں ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے، فیصلہ پانچ صفحات پر مشتمل ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے اپنے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کو اجمل قصاب کے بیان پر 6 سال تک قید رکھا گیا۔

اجمل قصاب کے بیان کی ہمارے قانون شہادت میں کوئی گنجائش نہیں، ایک گواہ کے مطابق فرید کوٹ کا محمد اجمل اپنے گاؤں میں ہے اور زندہ ہے۔ گواہ سی آئی ڈی افسران کے مطابق ٹریس کی گئی کالز میں ذکی الرحمان لکھوی کی آواز کا شبہ ہے۔

سپیشل پبلک پراسیکیوٹر چودھری اظہر نے ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کی مخالفت کی تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ٹرائل میں تاخیر کی سزا ملزم کو نہیں دی جا سکتی ضمانت کے بعد بھی ٹرائل موثر انداز میں چل سکتا ہے۔