ممبئی حملے کے مجرموں کو کٹہرے میں لانے کیلئے بھارت کی مدد کرتے رہینگے: امریکہ

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے ایک بار پھر ممبئی حملوں کے مجرموں کو کٹہرے میں لانے کیلئے بھارت کی مدد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پیر کے روز پریس بریفنگ میں بھارتی صحافی کے سوال پر کہ کیا سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ڈیوڈ ہیڈلی کے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بیان میں سہولت فراہم کی ہے پر جواب دیتے ہوئے کہا امریکہ ممبئی حملے کی ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے بھارتی حکومت کی ہر وہ اقدام کرنے کیلئے پرعزم ہے جس کی امریکی قانون اجازت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا امریکہ محکمہ انصاف نے ممبئی حملے میں ملوث ڈیوڈ ہیڈلی کی بھارتی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے گواہی کیلئے انتظامات کئے۔ ڈیوڈ ہیڈلی واشنگٹن میں پیدا ہوا جہاں اس کے والد پاکستانی سفارتخانے میں کام کرتے تھے۔

کربی نے کہا ہم تعلقات کے مختلف پہلوئوں پر اپنا تعاون بڑھانے کی کوشش کرینگے۔ میں ہیڈلی کی گواہی کی بنیاد پر پہلے سے کوئی بات نہیں کرونگا، اس کی ایک سٹریٹجک اہمیت ہے۔