ممبئی حملوں میں ملوث عبد الکریم ٹنڈا پر پٹیالہ کورٹ میں ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو سینا کے کارکن نے حملہ کردیا۔ بھارتی پولیس نے عبد الکریم کو بھارت نیپال سرحد سے گرفتار کیا تھا۔
ممبئی حملوں اور انڈر ورلڈ سے روابط کے الزام میں ملوث عبدلکریم ٹنڈا کو عدالت میں مقدمے کی سماعت کیلئے آتے ہوئے انتہا پسند ہندو تنظیم کے کارکن نے حملہ کردیا۔ پولیس منہ تکتی رہ گئی اور حملہ آور اپنی کاروائی میں کامیاب رہا۔ حملہ آور نے عبد الکریم پر پیچھے سے حملہ کیا۔ عدالت نے عبدالکریم عرف ٹنڈا کو چار روز کے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔