نیویارک (جیوڈیسک) کہ 2008 کے ممبئی حملوں کے امریکی اوراسرائیلی متاثرین نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سمیت پاکستان میں مقیم دہشت گرد حملے کے ذمے داران سے 7 کروڑ 88 لاکھ ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
30 اور 31 اکتوبر کو نیویارک کی عدالت میں دوبارہ پیشی سے قبل ممبئی حملوں کے 9 امریکی اور اسرائیلی متاثرین نے جماعت الدعوۃ اور لشکر طیبہ کے خلاف جیوری کی طرف سے مقدمے کی سماعت اور فیصلے کے حوالے سے دلائل پیش کیے۔
26/11 ممبئی حملوں کے امریکی واسرائیلی متاثرین نے 19 نومبر 2010 کو کیس دائر کیا تھا جس میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اوراس کے سربراہ کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے عدالت کو اس بارے میں آگاہ کرنے کے بعد کہ غیر ملکی حکومت کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے، عدالت نے اس مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔