ممبئی حملوں کی تحقیقات کیلئے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے : سلمان بشیر

Salman Bashir

Salman Bashir

بھارت (جیوڈیسک) میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر کا کہنا ہے ممبئی حملوں کی تحقیقات کے معاملے میں پاکستان سے جو بھی ہو سکا کیا جائے گا۔ نئی دلی بھارتی چیمبر آف کامرس کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ہوئے سلمان بشیر کا کہنا تھا ممبئی حملوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس حوالے سے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا جنوبی ایشیا کی خوشحالی اور ترقی کے لیے پاک بھارت دوستانہ تعلقات ضروری ہیں۔ سلمان بشیر کا کہنا تھا دونوں ملک ویزا کے اجرا کی مدت میں مزید کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔