واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی جیل سے براہ راست ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھارتی عدالت کو بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہ کہا انہوں نے حملے سے قبل آٹھ بار بھارت کا دورہ کیا تھا اور ایک بار حملے کے بعد بھارت کا دورہ کیا۔
ممبئی حملوں میں واحد پکڑے جانے والے ملزم اجمل قصاب کو گزشتہ سال نومبر میں پھانسی پر لٹکایا گیا تھا جبکہ ڈیوڈ ہیڈلے کو امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے 2009ء میں شکاگو سے فلاڈیلفیا جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔