بالی وڈ (جیوڈیسک)بالی وڈکے قیام کے سو سال مکمل ہونے پر ممبئی میں رنگا رنگ فیشن شو منعقد کیا گیا ۔ بالی وڈ کے ستاروں نے ریمپ پر اتر شو کو چار چاند لگا دیئے۔
بالی ووڈ کے قیام کے صد سالہ جشن کے موقع پر ممبئی میں رنگا رنگ فیشن شو کا اہتمام کیا گیا ۔ شو میں نئے اورپرانے فلمی ستاروں نے بھر پور شرکت کی۔ شو کے دوران معروف فیشن ڈیزایئنر منیش ملھوترا کے تیارکردہ ملبوسات کی نمائش بھی کی گئی۔
فلمی ستارے ریمپ پر اترے تو چہار سو رنگوں کی بہار چھا گئی ۔ منیش ملہوترا کی کلیلشن بھارتی سنیما کے تین ادوار پر مشتمل ہے جنہیں شائقین نے بے حد پسند کیا۔ معروف ہدایتکارکرن، اداکارہ کاجول، کرشمہ کپور، ھیما مالینی نے بھی کیٹ واک میں حصہ لے کر نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی کی ۔
میلہ لوٹا گلوکار آشا بھوسلے نے۔جو انڈسٹری کے سو سال پورے ہونے کے جشن میں شامل ھو کر بے حد خوش نظر آئیں،ریمپ پر واک کرتے ہوئے آشا بھوسلے نے روایتی بھارتی ساڑھی اور جیولری پہن رکھی تھی۔