بالی ووڈ فلم شدھ دیسی رومانس پاکستانیوں کو بھی خوب پسند آئی

Bollywood Movie

Bollywood Movie

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی نئی مزاحیہ رومانوی فلم “شدھ دیسی رومانس”پاکستانی شائقین کو بھی خوب پسند آ رہی ہے۔ فلم “شدھ دیسی رومانس” میں عشق زادے کی ہیروئن پرینیتی گاوں کی سیدھی سادھی لڑکی گائتری بنی ہیں، جو برابر والے گھر میں رہنے والے راگھو یعنی سشانت سے محبت کر بیٹھتی ہے۔

فلم میں ونی کپور اور رشی کپور بھی ہیں۔ سینما گھروں میں شدھ دیسی رومانس دیکھنے والوں کا رش ہے۔

شائقین کا کہنا ہے کہ انہیں بہت عرصے بعد رومانس اور کامیڈی کا بہترین امتزاج دیکھنے کو ملا ہے۔