ممبئی میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد72 ہو گئی

Mumbai

Mumbai

ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی میں گذشتہ روز گرنے والی سات منزلہ زیر تعمیر عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ،72 ہو گئی ۔36 گھنٹوں بعد ملبے میں دبی ایک عورت کو زندہ نکال لیا گیا۔ممبئی کے مغربی علاقے تھانے Thane میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے دبے افراد کو نکالنے کا کام اب بھی جاری ہے۔

کرینوں اور بلڈوزرز کی مدد سے اسٹیل اور کنکریٹ کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔اب تک 39 افراد زخمی حالت میں نکالے جا چکے ہیں۔ حادثے کے 40 گھنٹے گزر جانے کے بعد، دبے افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑتی جارہی ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے کے ڈپٹی میونسپل کمشنر کو معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس ،بلڈرکو تلاش کر رہی ہے۔ تباہ شدہ عمارت ،غیر قانونی طور پراورناقص مٹیریل سے تعمیر کی جارہی تھی۔