ممبئی (جیوڈیسک) سینسر بورڈ ہمیں دور جاہلیت کی طرف لے کر جارہا ہے۔ یہ بات بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے اپنی نئی فلم ’’میں رہوں نہ رہوں‘‘ کے لانچ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں انٹرنیشنل سینما اور ہالی ووڈ ہے اور ایسے میں سینسر بورڈ کے فیصلے انڈسٹری کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ فلم کو سینسر کرنے کے بجائے اسے اے سرٹیفکیٹ دیا جا سکتا ہے۔