ممبئی میں دلیپ کماراورسائرہ بانو کے گھر دعوت افطار

 iftar

iftar

ممبئ (جیوڈیسک) لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنی رہائش گاہ پر دعوت افطار کا اہتمام کیا جس میں ان کے قریبی دوست، عزیز و اقارب اور گھریلو ملازمین نے شرکت کی۔

برصغیرکے لیجنڈ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کماراور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے ممبئی میں اپنے گھر افطار پر اپنے عزیز و اقارب کو مدعو کیا، جس کی ویڈیو اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شئیر کی۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ سائرہ بانو ، دوست احباب اور گھرکے ملازمین کے ہمراہ افطار کرکے فارغ ہوئے ہیں، اس موقع پر اداکا نے رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا بھی کی کہ اللہ امن و خوشحالی دے اور تمام انسانیت کے لیے دعا کرنے کی توفیق دے۔