ممبئی میں ایک تھی ڈائن کی تشہیری تقریب

Ek Thi Daayan

Ek Thi Daayan

ممبئی(جیوڈیسک)بالی وڈ کی ہارر فلم ایک تھی ڈائن کی تشہیری تقریب ہوئی جس میں اداکار عمران ہاشمی سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ایک تھی ڈائن کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

فلم کی کہانی ایک جادو گر کے گرد گھومتی ہے جو ماضی کو بھلا کر نئی زندگی شروع کرنا چاہتا ہے۔اس فلم کی موسیقی وشال بردھواج نے دی ہے۔ہارر فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ کونکنا سین شرما،کالکی اور ہما قریشی نظر آئیں گی۔ایک تھی ڈائن اٹھارہ اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔