ممبئی فیشن ویک : شادی کے پہلی بار کرینہ کپورکی پرفارمنس

Karena Kapur

Karena Kapur

ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی میں جاری فیشن ویک میں بیگم کرینہ کپور نے شادی کے بعد پہلی بار ریمپ پر قدم رکھا۔ رنگ بکھرے ، روشنیاں پھیلیں۔۔یہ ہے ممبئی فیشن ویک کا گرینڈ فنالے۔۔جہاں ریمپ پر اترے ستارے۔

فیشن شو کے آخری دن تیز تیز اور چھبتے ہوئے رنگ کرتے رہے سب کو دنگ۔ برائٹ گرین ، یلو، وہائیٹ ، اور بلو۔سارے رنگ ایک ساتھ فیشن شو میں آئے۔۔پنک ، برائون ، بلیک اور گولڈن۔۔یہ رنگ بھی ریمپ پر چھائے۔۔مگر ان سب پر حاوی ہوا بالی ووڈ بیگم کرینہ کپورکا رنگ۔۔جو گلابی کلر کے اسٹائلش ڈریس میں شادی کے بعد پہلی بار ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔

فیشن شوکے گرینڈ فنالے میں لائننگ، پولکا ڈاٹ، چیک پرنٹس اورجیومیٹرک ڈیزائنز بھی چلتے پھرتے رہے۔۔رنگوں سے بھرا فیشن ویک اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔