ممبئی فیشن ویک جاری،کرشمہ اور شاہد کپور کے جلوے

Karishma Shahid Kapoor

Karishma Shahid Kapoor

ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی میں فیشن ویک تمام رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے،دوسرے روز کرشمہ کپور اور شاہد کپور سمیت بالی ووڈ کے دیگر ستاروں نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

بالی ووڈ کے سو سال پورے ہونے پر ممبئی میں رنگا رنگ فیشن شو کا اہتمام کیا گیا ۔فیشن شو میں نئے اور پرانے فلمی ستاروں نے بھر پور شرکت کی۔کرشمہ اور شاہد سمیت فلمی ستارے جب ریمپ پر اترے ،تو چہار سو رنگوں کی بہار چھا گئی۔اداکارہ کرشمہ نے اپنی دوست شہلاخان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش کی،مردوں کے ملبوسات میں گہرا رنگ نمایاں رہا۔