ممبئی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان زخمی ہو گئے، اسپتال منتقل

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ” ہیپی نیو ایئر” کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔

اداکار شاہ رخ خان ممبئی کے ایک فائیواسٹار ہوٹل میں ہدایت کار فرح خان کی فلم “ہیپی نیو ایئر” کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران دروازہ ان پر ٹوٹ کر آگرا جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے۔ شاہ رخ خان کو فوری طور پر ممبئی کے نانا وتی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اداکار شاہ زخ خان اس سے قبل اپنی فلم چنئی ایکسپریس کی شوٹنگ کے دوران بھی زخمی ہو گئے تھے۔