ممبئی (جیوڈیسک) گلوکار عدنان سمیع خان بھارت میں اپنے فن کا جادو جگانے گئے تھے اور اس میں کوئی شک نہیں انہوں نے اپنی گلوکاری سے بھارتیوں کے دل جیت لئے۔ اس دوران ان کے دل میں محبت کا درد جاگ اٹھا اور وہ صبا گلادری کو دل دے بیٹھے جو انہیں مہنگا پڑ گیا۔
عدنان سمیع خان نے 2008 میں صبا گلادری سے شادی کی جو ایک سال بعد ہی ختم ہو گئی الٹا سابق اہلیہ نے ان کے خلاف جائیداد کا مقدمہ درج کر دیا۔ بات عدالت تک جا پہنچی تو عدالت نے نہ صرف عدنان سمیع کا پاسپورٹ ضبط کر لیا۔
بلکہ مقدمے کا فیصلہ ہونے تک ان کے بھارت سے باہر جانے پر بھی پابندی لگا دی لیکن ممبئی ہائیکورٹ نے عدنان سمیع کو اپنی والدہ کے علاج کیلئے پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدنان سمیع گیارہ سے اٹھائیس مئی تک اپنی والدہ کے علاج کیلئے لندن جائیں گے۔