ممبئی میں لیکمی فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری

Mumbai

Mumbai

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی میں لیکمی فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے، پہلے دن ماڈلز نے راجھستانی طرز کے شوخ رنگ ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

ممبئی کے گرینڈ حیات ہوٹل میں جاری فیشن ویک میں ملک بھر سے نامور ڈیزائنر شریک ہیں، پہلے روز ماڈلز نے راجھستانی طرز کے ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی، سفید، سرخ اور کالے رنگ پہلے روز نمایاں رہے۔فیشن ویک ستائیس اگست تک جاری رہے گا۔