بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے گاندھی خاندان سے تعلقات خراب ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔ بھارت کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے جنم دن کے موقع پر امیتابھ بچن نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نہرو گاندھی خاندان بھارت کا سب سے زیادہ معتبر سیاسی خاندان ہے۔
ان سے دیرینہ تعلقات ہیں اور تعلقات میں رنجش کی تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔ امیتابھ بچن نے بھی انیس سو چوراسی میں سیاست میں قدم رکھا تھا اور ریاست اتر پردیش کے شہر سے بھاری اکثریت میں کامیاب ہوئے تاہم ان کا سیاسی کیرئیر مختصر رہا اور تین سال کے قلیل عرصے میں استعفی دیکر سیاست سے الگ ہوگئے۔