ممبئی (جیوڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے نام نہاد علمبردار ملک بھارت میں خواتین کیساتھ غیر انسانی رویے کی خبریں یوں تو کچھ نئی نہیں لیکن اب تو گھر کے بھیدیوں نے بھی اس بات کا اعتراف کرنا شروع کر دیا ہے۔
مشہور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے بھی یہ بات تسلیم کر لی ہے کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی وجہ سے اب انہیں ممبئی شہر سے ہی خوف آنے لگا ہے۔
ممبئی میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کرینہ کپور نے اس بات کا اعتراف کیا خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پورے ملک میں تواتر کے ساتھ ہو رہے ہیں۔
ممبئی شہر بھی اب محفوظ نہیں رہا۔ انکا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ایک خاتون صحافی کے ساتھ زیادتی اور اس کے بعد ان کی اپنی رہائش گاہ کے قریب ہی ایک غیر ملکی خاتون کو بربریت کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے نے انہیں بھی خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔