ممبئی: زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 94 ہو گئی

Patient

Patient

ممبئی (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق جمعرات کی شام ممبئی کے نواحی علاقے میں دکان سے دیسی شراب پینے کے بعد انکی طبیعت بگڑنے لگی۔

متاثرہ افراد کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے جبکہ 94 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں اب تک تین افراد کو گرفتار اور آٹھ پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں غریب اور مزدور شامل ہیں۔