ممبئی میں یو نی سیف کی گڈ ول سفیر بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے لڑکیوں کیلئے تیار کیا گیا مائے ورلڈ مو بائل ایپلیکیشن لاونچ کیا۔ پرینکا چوپڑا یونی سیف کی موبائل ایپلیکشن مائے ورلڈ کو لانچ کرنے ممبئی پہنچی۔ پریانکا کو دو ہزار دس میں یو نی سیف کی گڈ ول سفیر منتخب کیا گیا تھا۔ لاونچ کے موقعے پر یقین دہانی کراتے ھوئے انہوں نے بتایا وہ معاشرے میں چینج لانا چاہتی ہیں اور اسکے لئے وہ ہر ممکن کوشیش کر ینگی۔
موبائل ایپلیکیشن مائے ورلڈ خاص طور پر چھوٹی لڑکیوں کیلئے متعارف کرایا گیا ہے جس کے زریعے وہ اپنے دیگر مسائل کو حل کرینگی۔ جسکی مونیٹرنگ یونی سیف کریگا۔ پریانکا نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ہر لڑکی کو اپنا حق ملے اور انکا سب سے بڑا حق تعلیم حاصل کرنا ہے۔ اس موقعے پر یو این کے سربراہن نے امید ظاہر کی بالی وڈ اداکار اپنی عالمی شہرت کے سبب لوگوں میں شعور پھیلانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔