ممبئی میں بارشوں سے نظام زندگی مفلوج، دو افراد ہلاک

Rain

Rain

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کے شہر ممبئی شدید بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کردیا ، بارشوں سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ساحلی شہر ممبئی میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کر رہی ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک 2 سو 83 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔

ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہونے سے ہزاروں مسافر ریلوے سٹیشن پر پھنس گئے جب کہ پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے ایئرپورٹ پر بھی مسافروں کی بڑی تعداد پروازوں کی بحالی کی منتظر رہی۔