ممبئی میں رانی مکھر جی کی نئی فلم ’’مردانی ‘‘کی تشہیر

Rani Mukherjee

Rani Mukherjee

ممئی (جیوڈیسک) ممبئی میں بھارتی فلم’ مردانی ‘کی تشہیر کیلئے تقریب منعقد ہوئی، جس میں اداکارہ رانی مکھر جی نے بھی شرکت کی۔

مرادنی میں رانی مکھرجی سینئر پولیس انسپکٹر کے روپ میں نظر آئیں گی، جو انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کا پتہ لگاتی ہیں۔ رانی مکھرجی نے فلم مردانی کوآج کے دور کے مطابق قرار دیا۔ ادیتیا چوپڑا کی پروڈکشن میں بنی یہ فلم 22 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔