بالی ووڈ کے کئی اداکار غیر قانونی سرگرمیوں پر سزا بھگت چکے

Bollywood Actors

Bollywood Actors

ممبئی (جیوڈیسک) سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا۔ ان کے علاوہ سلمان خان کے دوست اور بالی ووڈ کھل نائیک سنجے دت اس وقت ریاست مہاراشٹر میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

16 مئی 2013 کو انہیں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سلمان کے ایک اور دوست سیف علی خان کو بھی ایک مقدمے کا سامنا ہے۔ سلمان اور سیف پر الزام ہے کہ 1998 میں دونوں نے پابندی کے باوجود سیاہ ہرن کا شکار کیا تھا۔

سیف پر 2012 میں ایک بزنس مین کے ساتھ ہاتھا پائی کا الزام بھی ہے۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان 2012 میں ممبئی کے کرکٹ سٹیڈیم میں سکیورٹی گارڈز کے ساتھ جھگڑ پڑے۔ ان پر سکیورٹی اہلکار کو دھمکی دینے اور نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزامات بھی لگائے تھے۔

شاہ رخ خان کو 1993 میں ایک صحافی کو دھمکی دینے کے الزام میں کچھ وقت تھانے میں بھی رہنا پڑا تھا۔ نامور اداکار فردین خان کو 2001 میں کوکین رکھنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا تاہم بعد میں عدالت نے انہیں باعزت طور پر بری کر دیا۔