ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی میں شیکسپئر کے معروف ڈرامے ہیملٹ پر بنی بالی وڈ فلم ’’حیدر‘‘ کی خصوصی نمائش ہوئی۔ اداکار شاہد کپور شردھا کپور اور تبو کی یہ فلم آج ریلیز ہوئی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ تبو نے ممبئی میں فلم کی خصوصی نمائش کا انعقاد کیا جس میں رندیپ ہودا ، تشارکپور اور میوزک ڈائریکٹر انوملک شریک ہوئے۔
شیکسپئر کے ڈرامے ’’ہیملٹ ‘‘ سے ماخوذ اس فلم میں تبو نے شاہد کپور کی والدہ کا کردار کیا ہے۔ جبکہ شردھا کپور بھی اس فلم میں جلوہ گر ہیں۔ کشمیر میں فلمائی گئی یہ ایکشن رومانوی فلم آج سینما گھروں کی زینت بنی ہے۔