ممبئی: تین منزلہ عمارت گرنے سے 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

Mumbai

Mumbai

ممبئی میں تین منزلہ عمارت گرنے سے دو بچوں سمیت نو افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہوگئے جبکہ ملبہ سے چھ افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔ متعدد افراد املبہ تلے دبے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق جمعے کی صبح ممبئی میں تین منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔

ملبے میں سے چھ افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت بوسیدہ تھی اور مسلسل ہونے والی بارشوں کی وجہ سے زمیں بوس ہوئی۔ ملبے تلے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے فائر ٹینڈر کی چھ گاڑیاں بھی جائے وقوع پر پہچ گئی ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد ریسکیو اداروں کے ساتھ ملبہ ہٹانے میں مصروف عمل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت بوسیدہ ہونے کی وجہ زمین بوس ہوئی ہے