ممبئی: ٹرین پٹری سے اترنے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک، 100 زخمی

Train

Train

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر کر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک، اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے، حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ کے قریب ایک مسافر ٹرین کا انجن اور چار ڈبے پٹری سے نیچے اتر کر الٹ گئے، حادثے میں اب تک 19 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ 123 زخمی افراد کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور متعدد افراد الٹے ہوئے ڈبوں میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں، پولیس کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حادثے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے۔