حاجی مہر ممتاز احمد کی والدہ مرحومہ مغفورہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم کی بابرکت محفل

Gujarat

Gujarat

گجرات : ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق نائب ناظم مہر مشتاق احمد ‘ حاجی محمد اشفاق و حاجی مہر ممتاز احمد کی والدہ مرحومہ مغفورہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم کی بابرکت محفل پاک ان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی ‘ محفل پاک میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ‘ محفل پاک کی نقابت کے فرائض شہنشاہ نقابت محمد عمران چشتی نے سرانجام دیئے ‘ تلاوت قرآن پاک کا شرف حافظ حسنین افضل نے حاصل کیا۔

جبکہ ممتاز ثناء خوان سید دلدار حسین شاہ نے اپنی خوبصورت آواز میں ہدیہ نعت پیش کیا ‘ تلاوت و نعت کے بعد صاحبزادہ پیر سید شوکت حسین شاہ اور حضرت علامہ قاری محمد سلیم سیالوی نے ماں کی شان کے حوالے سے سے خصوصی خطاب فرمایا بعدازاں ختم شریف پڑھا گیا ‘ جس کے بعد صاحبزادہ پیر سید شوکت حسین شاہ نے خصوصی دعا کی ‘ ختم چہلم میں چوہدری جمشید اقبال ‘ مہر سعید انور سونی ‘ چوہدری علی ابرار جوڑا ‘ مہر ندیم عباس ‘ عرفان بٹ ‘ چوہدری حسنین وقار جوڑا ‘ چوہدری وسیم افضل جوڑا ایڈووکیٹ’ قاری محمد احسان ‘ مہر افتخار احمد ‘ مہر اللہ دتہ ‘ مہر بلال اجمل شیرانی ‘ مہر حسن سعید ‘ حاجی محمد آصف ‘ مہر محمد آصف ‘ ملک محمد انور ‘ ملک سکندر ‘ نوید بٹ ‘ مہر نوید اختر ‘ مہر عبدالحمید عرف صاحب ‘ حاجی مہر محمد افضل نمبردار ‘ امتیاز ڈار ‘ حاجی شیر علی ‘ چوہدری محمد اکرم محمد سرور ‘ مہر محمد علی ‘ محمد عامر ‘ وقار احمد ‘ نوید احمد ‘ نثار احمد ‘ محمد ابراہیم ‘ وقاص احمد ‘ مہر خالد پرویز ‘ جنید آفریدی ‘ سید منظور شاہ ‘ مہر محمد حبیب ‘ مہر خالد ‘ محمد نواز ‘ بشیر احمد ‘ طاہر محمود ‘ عبدالرحمان ‘ محمد احتشام ‘ محمد عظیم ‘ رفاقت علی ‘ ثمروز علی ‘ مہر محمد ریاض ‘ ندیم احمد ‘ گلزار احمد و دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی ‘ آخر میں مہر مشتاق احمد ‘ حاجی حمد اشفاق اور مہر حاجی ممتاز احمد نے محفل پاک میں شرکت کرنیوالے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔