ممتاز اعوان نے لاہور میں مقیم اہلیان تلہ گنگ سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا

تلہ گنگ: تلہ گنگ ضلع بنائو کے لئے پنجاب اسمبلی لاہور کے سامنے مظاہرہ کے سلسلہ میں چیف ایڈیٹر وائس آف تلہ گنگ ممتاز اعوان نے لاہور میں مقیم اہلیان تلہ گنگ سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

جمعرات کو ممتاز اعوان نے ملک ماجد اعوان آف خوشحال گڑھ سے کینٹ لاہور میں ملاقات کی اور انہیں پانچ جنوری کو تلہ گنگ ضلع بنائو مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی۔بعد ازاں ممتاز اعوان نے شیرا کوٹ لاہور میں ملک فیصل رمضان آف کوٹگلہ اور ملک اسلم آف چکڑالہ سے ملاقات کی۔

تمام احباب نے پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرے میں شرکت کی یقین دہانی کروائی۔وائس آف تلہ گنگ کے چیف ایڈیٹرممتاز اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور میں مقیم اہلیان تلہ گنگ اپنے حقوق کے لئے نکلیں،تلہ گنگ ضلع کے لئے ہونے والے مظاہرے میں شرکت کے لئے 03215473472 پر رابطہ کریں۔

Tlg Dist Tehrek

Tlg Dist Tehrek