ممتاز بیگ کی چاچڑاں کے نزدیک دریائے سندھ پر زیر تعمیر بینظیر بھٹو پل پر پولیو ورکر سے ملاقات

 Rotary Club at Bezaneer Bridge

Rotary Club at Bezaneer Bridge

رحیم یارخان : روٹری انترنیشنل پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ نے چاچڑاں کے نزدیک دریائے سندھ پرزیر تعمیر بینظیر بھٹو پل پر پولیو ورکر سے ملاقات کے دوران بتایا کہ روٹری اس پل پر پولیو ورکر زکیلئے جدید سہوملتوں سے آراستہ ایک شیلٹر کنٹینر فراہم کریگا جہاں پولیو ٹیم ممبران شدید موسم اور دھوپ کے دوران بھی 24 گھنٹے اپنی ڈیوٹیاںبہتر اور پرسکون انداز میں سر انجام دے سکیں گے۔

اس موقع پر پریذیڈنٹ الیکٹ خواجہ ارشاد احمد، کلب سیکرٹری عمیر عزیز اور سیکرٹری الیکٹ ضیغم علی احمد نے بتایا کہ پاکستان، افغانستان اور نائجیریا کے علاوہ پوری دنیا سے اس موذی مرض کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

نئی نسل کو پولیو سے بچانے کیلئے انسداد پولیوکی ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو ویکسین کے دو قطرے پلانا ضروری ہے۔

سکیورٹی اداروں والدین اور محکمہ صحت کی مربوط کوششوں سے 2018میںوطن عزیزپولیو فری ہوسکتا ہے۔اس موقع پر خواجہ سجاد فصیح،محمد عبداللہ، جان محمد وارثی، خواجہ ارشاد احمد،ضیغم علی احمد،عمیر عزیز و دیگر موجود تھے۔ پولیو ورکرز میں روٹری جیکٹس، کیپس،بیجزاور پولیو کٹس تقسیم کی گئیں۔

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
اسسٹنٹ گورنر و ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com