رحیم یار خان : روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان پولیو کمیٹی رکن ممتاز بیگ نے احاطہ کچہری میں روٹری کلب کے زیراہتمام پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس خاموش دہشت گرد ہے جو پانچ سال سے کم عمر بچوں پر حملہ کرکے انہیں زندگی بھر کیلئے ٹانگوں سے معذور کر دیتا ہے اس کا کوئی علاج نہیں لیکن اس سے بچائو ممکن ہے۔
پولیو ویکسین کے دوقطرے انسداد پولیو کی ہرمہم میںبچوں کو پلانے سے وائرس ختم اور بچے اس موذی مرض سے ہمیشہ کیلئے محفوظ ہوجاتے ہیں۔
اس موقع پرسابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ریئس نیاز احمدچاچڑ نے کہا کہ گزشتہ سال پولیو وائرس میں 84فیصد کمی سکیورٹی اداروں،سماجی وفلاحی تنظیموں کے ساتھ پولیو ورکرز کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔
Polio Awareness Campaign
سول سوسائٹی اوروالدین وطن عزیز سے پولیو ختم کرنے کیلئے پولیوٹیموں سے بھر پور تعاون جاری رکھیں تو رواں سال ہم بھی پولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں۔
روٹری کلب کی طرف سے پولیو ورکرز کو پولیو کٹس، شرٹس،سٹوری بکس و دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔اس موقع جام اکمل، شعیب بادامی، محمد الیاس، ذوالفقار چاچڑ و دیگر موجود تھے۔
محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5) سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔ 115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔ فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353 ای میل: mmumtazbaig@gmail.com