رحیم یارخان : روٹری انٹرنیشنل پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ نے پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں قلعہ خیرگڑھ چولستان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس تمام بچوں کا مشترکہ دشمن ہے معاشرہ کے تمام افراد متحد ہوکراسے شکست دے سکتے ہیں۔
پوری دنیا سے اس موذی مرض کا خاتمہ ہوچکا بدقسمتی سے پاکستان، افغانستان اور نائجیریا میں اس کاوائرس ابھی تک موجود ہے۔ والدین اور سول سوسائٹی کے بھر پور تعاون سے گزشتہ دو برسوں میں پولیو وائرس میں91 فیصد کمی ہوئی۔
علمائ, اساتذہ اور سماجی و فلاحی اداروںنے پولیو ویکسین بارے منفی پراپیگنڈہ زائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔محکمہ صحت، سکیورٹی ودیگر اداروں کی مربوط اور منظم کوششوں سے وطن عزیز رواںسال پولیو فری ہوسکتا ہے۔ سال 2014ء میں دنیا بھرمیں 306بچے پولیو سے معذور ہوئے جبکہ2015ء میں 54اور گزشتہ برس37نئے بچوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ان میں سے 20 پاکستان،13 افغانستان اور4کاتعلق نائجیریا سے ہے۔ جب تک پولیو کا ایک بھی وائرس موجود ہے دنیا میںاس کے پھیلنے کا خطرہ موجود رہے گا۔انسداد پولیو کی ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کوویکسین پلا کر نئی نسل کو پولیوسے اپاہج ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر کلب ممبران سکندر علی چوہدری،جان محمد وارثی،طحہٰ بیگ،احسان ملہی،اختر حسین، احسان الحق،حافط مدثر سہیل اور مقامی چولستانیوں میںجام محبوب احمد،ابوبکر، حنیف،محمد اقبال، جہانزیب ،فیاض، رئوف و دیگر موجود تھے جن میں روٹری کلب کی جانب سے کیپس، شرٹس و دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔
Rotary Polio awareness at Khairgarh Cholistan
محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5) سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔ 115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔ فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353 ای میل: mmumtazbaig@gmail.com