رحیم یار خان : روٹری انٹرنیشنل پاکستان پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ نے آج (26 تا 29 ستمبر) شروع ہونے والی انسداد پولیو کی مہم کے سلسلہ میں بتایا کہ نئی نسل کو پولیو کی بیماری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو کی ہر مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ویکسین پلانا نا گزیر ہے۔99.9فیصد دنیا اس موذی مرض سے پاک ہوچکی جبکہ پاکستان ، افغانستان اور نائیجیریا میں اس کے وائرس کا خاتمہ ہونا ابھی باقی ہے۔
رواں سال اب تک پوری دنیا میں 26نئے پولیو کیسیز کی تصدیق ہوچکی ہے بدقسمتی سے ان میں سے 14کا تعلق پاکستان، 9کا افغانستان اور 3کا نائیجیریا سے ہے۔پولیو پر قابو نہ پانے کی وجہ سے وطن عزیز سے غیر ملکی سفر کیلئے ویکسین پینے کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔
سکیورٹی اداروں، محکمہ صحت و دیگر سماجی، فلاحی تنظیموں کی مربوط کوششوں کی وجہ سے پنجاب و گلگت بلتستان پولیو فری ہیں جبکہ خیبرپختونخواہ میں7،سندھ میں 4،فاٹا میں 2اور بلوچستان سے ایک نئے پولیومریض کنفرم ہو چکے ہیں۔جب تک دنیا میں ایک بھی پولیوکا نیا مریض سامنے آتا رہا دنیا میں اس کے دوبارہ سے پھیلنے کا خطرہ موجود رہے گا۔
لہذا والدین ،اساتذہ کے ساتھ ساتھ معاشرے کا ہر فرداپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو انسداد پولیو کہ ہر مہم میںپولیو ویکسین پلا ئیں اور وطن عزیزکو پولیو فری بنانے میں اپنا قومی فرض ادا کریں۔
محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5) ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔ سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ 115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔ فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353 ای میل: mmumtazbaig@gmail.com