کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز علی بھٹو سے تحریک انصاف کے خفیہ رابطوں کے نتیجہ میں ممتاز بھٹو کے ساتھیوں سمیت جلد (ن) لیگ سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان۔
پی ٹی آئی میں شمولیت پر امیر بخش بھٹو کو سندھ کا صدر بنایا جائے گا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی آئندہ چند روز میں معاملات طے کرنے کیلئے ممتاز بھٹو سے ملاقات کریں گے جبکہ ممتاز بھٹو شمولیت کا باقاعدہ اعلان عمران خان سے ملاقات میں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے کئی سینئر رہنمائوں نے ممتاز بھٹو کے قریبی ساتھیوں سے خفیہ ملاقاتیں کرکے معاملات کو آگے بڑھایا۔ ذرائع کے مطابق ممتاز بھٹو کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت ہونے پر ان کے بڑے صاحبزادے اور وزیراعظم کے مشیر امیر بخش بھٹو کو تحریک انصاف سندھ کا صدر بنایا جائے گا۔ ممتاز بھٹو کو سندھ میں پارٹی کی تنظیم نو کیلئے مکمل فری ہینڈ دیا جائے گا۔