گوجرانوالہ: ممتاز حسین قادری کو تختہ دار پر لٹکانے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، عاشق رسول ممتاز حسین قادری غازی کے مرتبہ سے شہادت کے مرتبہ پر فائز ہو گئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق سربراہ عالمی ادار ہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجدی کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس درگاہ حضرت ابو البیان ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں عاشق رسول ممتاز حسین قادری کو تختہ دار پر لٹکانے کی پر زور مذمت کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کا کہنا تھا کہ ممتاز حسین قادری غازی کے مرتبہ سے شہادت کے مرتبہ پر فائز ہو گئے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ممتاز حسین قادری کی پھانسی کا پروانہ جاری کرنے سے کروڑوں دلوں کے ایمانی جذبات مجروح ہوئے اور ہر آنکھ اشک بارہے ، اجلاس میں ممتاز قانون دان اکرم چوہان ایڈووکیٹ ، سعید احمد صدیقی ، صاحبزادہ امیر حیدر کرمانی ، فیاض احمد باجوہ، سابق مجسٹریٹ درجہ اول قاضی عظیم مجددی ، علامہ اشفاق مجددی، علامہ رمضان احمد مجددی و دیگر اراکین ادارہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، مقررین کا کہنا تھا کہ ممتاز حسین کو پھانسی دینے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہناتھا کہ ناموس رسالت کے قانون کی موجودگی کے باوجودممتاز حسین قادری کی پھانسی سفاکانہ عمل ہے ، حکومت کو ایسے فیصلے نہیں کرنے چاہیں جن سے ملک میں انارکی پھیلنے اور انتشار پیدا ہونے کا خدشہ ہو۔