ممتاز حسین قادری کے کیس کی سماعت کے موقع پر تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کی طرف سے یوم دُعا منایا گیا

Lahore

Lahore

لاہور: اسلام آباد ہائی کورٹ میں غازی ممتاز حسین قادری کے کیس کی سماعت کے موقع پر تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کی طرف سے یوم دُعا منایا گیا۔ مرکزی دُعائیہ تقریب مرکزِ صراطِ مستقیم تاج باغ لاہور میں سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے زیر صدارت ہوئی۔

جس میں مرکز کے ریسرچ سکالرز ، مفسرین کرام ، مدرسین ، شعبہ درس نظامی اورشعبہ حفظ کے طلباء نے شرکت کی۔ تقریب میں غازی ممتاز حسین قادری کی سلامتی اور باعزت رہائی کی دعائیں مانگی گئیں۔