ممتاز قانون دان میاں محمد عظیم ایڈووکیٹ کو سپرد خاک کر دیا گیا
Posted on May 21, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر ممتاز قانون دان میاں محمد عظیم ایڈووکیٹ گزشتہ روز انتقال کر گئے ، انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان مرغزار کالونی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
مرحوم کا ختم قل کل بروز بدھ صبح نو بجے جامع مسجد پانی والی ٹینکی مرغزار کالونی میں پڑھا جائیگا ، دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے ، مرحوم ممتاز قانون دان چوہدری محمد فاروق ایڈووکیٹ کے بھائی اور ڈاکٹر عبدالمجید ظفر کے کزن تھے۔