کراچی: جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد یوسف نے کہا ہے کہ 13 مارچ کو ہونے والا ”تحفظ ناموس رسالت مارچ” مغربی ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے والوں کے لئے پیغام ہوگا۔ توہین رسالت کے قانون کو ختم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی، 13 مارچ کو اہلیان کراچی اپنے پیارے نبی ۖ سے محبت کے اظہار کیلئے مارچ میں جوق در جوق شرکت کرکے پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون نارتھ ناظم آباد کے زیر اہتمام شہید ممتاز قادری کو پھانسی دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے حکومت اور میڈیا کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ممتاز قادری کو پھانسی دے کر مغربی آقائوں کو خوش کیا گیا۔ عاشق رسول کو پھانسی دے کر نواز حکومت نے اپنی تباہی کو آواز دی ہے۔ ریمنڈ ڈیوس جیسے قاتل کو پاکستان سے فرار کرا کر عوام کے ساتھ نا انصافی کی ہے ۔ آسیہ ملعون کوسزا دینے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے ہیں۔ را کے ایجنٹ کراچی کا امن برباد کرتے رہے پر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ را کے ایجنٹوں نے کئی قتل کئے پر ان کو باہر ملک فرار کرا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اپنے آپ کو آزاد کہتا ہے پر آج حق کی بات کہنے سے ڈرتا ہے۔صدر ممنون سود کے نظام میں رعایت کی بات کرتے ہیں اور غلط فیصلہ کرکے ایک سیاہ دن تاریخ میں رقم کردی۔
یہ ملک اسلام کے نام پر وجود میں آیا پر آج قانون سارے یہود و نصاریٰ کی مرضی کے قائم کئے جا رہے ہیں۔ شہید ممتاز قادری کا نام تاریخ کے اوراقوں میں سنہرے حرفوں سے لکھا جائے گا۔ عاشق رسول کو رات کی تاریکی میں پھانسی دے کراللہ اور رسولۖ سے بغاوت کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر نائب امیر زون نارتھ ناظم آباد قیصر جمیل نے کہا کہ ممتاز قادری کو تخت دار پر لٹکا کر پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے۔ اسلام کے ہیرو کو رات میں سزا دے کر امریکی یاروں کو خوش کیاگیا ہے۔
اس کا خمیازہ حکمرانوں کو عذاب کی صورت میں بھگتنا ہوگا۔ پیمرا کی جانب سے میڈیا پر مارشل لاء لگایا ہے جو آزاد میڈیا پر طمانچہ ہے۔ شہید ممتاز قادر ی کو رات کی تاریکی میں پھانسی دینا کا مطلب وہ مجرم نہیں ہیرو تھا۔ میڈیا پرفحاشی وعریانی دکھانا اور اسلام کے ہیروکو نہ دکھانا مغربی حکمرانیت کو قائم کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 13 مارچ کو ”تحفظ ناموس رسالت مارچ” میں شرکت کرکے عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیں۔