اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتازقادری کی سزائے موت کیخلاف در خواست مسترد کر تے ہو ئے دفعہ 302 کے تحت قتل کے مقدمے میں سزائے موت کا حکم برقرار رکھا ہے تاہم انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے دی جانے والی دو مرتبہ سزائے موت کی سزا کو ختم کرتے ہو ئے ایک مرتبہ سزائے موت کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 11 اکتوبر 2011 میں ممتاز قادری کودو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔