ممتاز قادری شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، منعم ظفر خان

Mumtaz Qadri

Mumtaz Qadri

کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان نے ممتاز حسین قادری شہید کی پھانسی پر اپنے بیان میں کہا کہ ممتاز قادری شہید کی پھانسی کا فیصلہ عجلت اور بد دیانتی کا عکاس ہے۔ حرمت رسول ۖ پر جان قربان کرنے والے ممتاز قادری شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ملک کے چپہ چپہ میں صدائے احتجاج اس بات کی غماز ہے کہ عوام حکمرانوں کے فیصلے پر دلبرداشتہ اور غصہ کی حالت میں ہیں۔

ناانصافی پر مبنی فیصلہ حکومت اور متعلقہ اداروں کیلئے دنیا و آخرت میں رسوائی کا سبب بنے گا۔ انھوں نے کہا کہ نبی آخر الزماںۖ کے چاہنے والے عوام ، سیاستدان ، ججز ، وکلاء اور ہر مکتبہ فکر اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس فیصلے سے ناخوش ہیں۔ امریکہ و یورپ کی خوشنودی میں کیا گیا فیصلہ کسی صورت بھلایا نہ جاسکے گا۔

شان رسالت ۖ میں گستاخی اور شریعت کے خلاف بات کرنا آج پاکستان میں لبرل ازم قرار پایا ہے۔ کلمہ کے نام پر بننے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شاتمین رسول ۖ کو بچانے اور حب رسول ۖ سے سرشار مسلمانوں کے دشمن حکمرانوں کا اصلی چہرہ عوام ہے سامنے آچکا ہے ۔ ممتاز قادری شہیدکی اپیل مسترد کرنے اورسزا سنانے والے کس منہ سے آخرت میں شفاعت طلب کریں گے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ قانون توہین رسالت ۖ میں تبدیلی کے خواہشمند اور پاکستان کو سیکولر ، لبرل ریاست بنانے والے اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔عوام ایسے سیاستدانوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔ پاکستان اسلام کا قلعہ اور رسول اللہ ۖ کے جانثاروں کا وطن ہے عوام یہاں امریکی غلاموں کا قانون ہرگز نہیں چلنے دیں گے۔