سید منور حسن کی پروفیسر غفور احمد اور شمیم احمد کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملاقات، مرحومین کی خدمات کو خراج ِ تحسین
Posted on October 20, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے پروفیسر غفور احمد اور جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن شمیم احمد کی رہائش گاہ جاکر مرحومین کے اہل خانہ و لواحقین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں،انہوں نے مرحومین کی مغفرت ،بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی سید منورحسن نے جماعت اسلامی کے مرحوم رہنمائوں کی دینی ،سیاسی ،سماجی اور تحریکی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر غفور احمد اور شمیم احمد مرحوم نے اپنی ساری زندگی اقامتِ دین کی جدوجہد میں صرف کر دی،ان کے انتقال سے تحریک میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری نسیم صدیقی،ضلع وسطی کے امیر منعم ظفر،جاوید احمد خان و دیگر بھی موجود تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com