کراچی (جیوڈیسک) سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی کے بغیر عوام کے حقوق کا حصول ممکن نہیں ،تھر کی صورتحال پر عوام افسردہ ہیں، معصوم بچے حکومت کی غفلت و کرپشن کے باعث موت کے منہ میں جارہے ہیں لیکن حکومت سیاست چمکانے میں مصروف ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم ایسی قوتوں کو پیچھے دھکیل دیں جو قتال اور فساد کو جہاد کا درجہ دیتی ہوں، انتہا پسندی ملک کے لیے زہر قاتل ہے، منور حسن کا بیان قرآن و سنت اور ملک کے آئین کے منافی ہے، دین میں کسی نے بگاڑ پیدا کرنے کی کو شش کی تو اس کے سامنے حسینی علم بردار ڈٹ جائیں گے
آپریشن ضرب عضب کو پوری قوت کے ساتھ جاری رہنا چاہیے آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ قوتیں آپریشن ضرب عضب میں رکاوٹ ڈال کر دہشت گردوں کو آکسیجن فراہم کرنا چاہتی ہیں ان کا یہ عمل کسی طور بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہیں عوام ان قوتوں کا محاسبہ کریں۔