کراچی : بلدیہ کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر عبدالراشد خان نے علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کی بہتری عوام کو درپیش شکایا ت کے بروقت ازالے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنا نے اور افسران وملازمین کو دفتری اوقات کی پابندی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو درپیش علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کرنے کے لئے تمام محکمے اپنی محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں عوامی شکایات کے حل کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی برداشت نہیں کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن اور دیگر بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون مرکز شکایات 1339کا تفصیلی دورہ کرکے عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ شکایتی مراکز میں موصول ہونے والی شکایات کے بروقت حل کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کی بھر پور کوشش کی جائے انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیادو پر موصول ہونے والی شکایات اور اس کے ازالے کے بعد مفصل رپورٹ مرتب کرکے ایڈمنسٹریٹر آفس میں پیش کیا جائے تاکہ محکمانہ کا کر کردگی کا جائزہ لیا جاسکے انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان سے کہا کہ وہ خود اور اپنے ماتحت عملے کو دفتری اوقات کا پابند بنائیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے کہاکہ دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے اور عوامی مسائل سے پہلو تہی برتنے والے افسران و ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ شکایاتی مراکز میں موصول ہونے والی شکایات پر توجہ دی جائے اور جہاں تک ممکن ہوسکے شکایات کا ازالہ ممکن بنا یا جائے اس موقع پر انہوں نے بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے زونز میں شکایتی مراکز کو فعال بنا کر عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنائیں۔